ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں بدترین طوفان، بارش اور سیلاب سے 11 افراد ہلاک

واشنگٹن/ ماسکو/ بیجنگ (صباح نیوز) امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں بدترین طوفان، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے، روس کے سرد مقام سائبیریا میں غیر معمولی گرم موسم کے باعث برف پگھلنے لگی، چین کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر بکھرے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشی گن میں 12 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹیکساس، لوزیانا سمیت 13 امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جارجیا میں ایک گھر تیز ہواؤں کے باعث تباہ ہوگیا۔ روس کا انتہائی سرد مقام سائبیریا غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، سڑکوں پر موجود برف پگھلنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، گائوں جزیروں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ چین کے مختلف حصوں میں موسم کے بھی الگ الگ رنگ نظر آ رہے ہیں، شمالی حصے میں برف باری کے بعد ہر شے سفید رنگ میں تبدیل ہوگئی ،بلند و بالا پہاڑ بادلوں میں چھپ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں