آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2019 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر  میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کوآئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں ماینک اگروال، ٹام لیتھم، مارکس لبوشین، ویرات کوہلی(کپتان)، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، بی جے واٹلنگ (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیل ویگنراور نیتھن لائن شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، شے ہوپ، ویرات کوہلی(کپتان)، بابر اعظم، کین ولیم سن، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں