سابق کپتان ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف ٹیم کا ہونگے؟

لاہور: بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سرفراز احمد کا پھر گردش کرنے لگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد گزشتہ سال ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریزکیلیے انہیں زیر غورلایا جاسکتا ہے۔

سری لنکا اورآسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کےبعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرےمیں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں گرین شرٹس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کیلیے فکرمند ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کےمیچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں