عائزہ خان کی 29 ویں سالگرہ پرخوبصورت تصاویر

کراچی: اداکارہ عائزہ خان آج اپنی 29 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر عائزہ نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی کامیاب ترین اداکارہ عائزہ خان آج اپنی 29 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ گزشتہ رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویرشیئرکی ہیں۔

تصاویر میں عائزہ  اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے ہیں۔

عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کیں۔

عائزہ خان 15 جنوری 1991 کوپیدا ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس عائزہ خان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا جس کا اظہار وہ پہلے بھی کرچکی ہیں۔

عائزہ خان ان دنوں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مہوش کا مرکزی کردارنبھارہی ہیں اور اس ڈرامے نے عائزہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں لا کھڑا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں