ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم کا بحران ، وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، سعید غنی

ہر ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنی ہے تو وفاقی حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہئے
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم پنجاب اور بلوچستان سے نہیں لائی جاسکتی، میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے اتوا ر کے ر وزپی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا بحران اس وقت پورے ملک میں ہے جس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے – سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جس وجہ سے جو گندم پنجاب اور بلوچستان کے گوداموں سے اٹھانی تھی وہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نا اٹھ سکی -انہوں نے کہا کہ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب تک 70 ہزار بوریاں ہم تک آچکی ہیں – سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو تیز کریں،تاکہ دو چار روز میں ہم اس قلت پر قابو پا لیں -انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں ہماری کوتاہی ہے تو پنجاب میں بحران کی کیا وجہ بنی ؟ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی اس نااہلی کی وجہ سے قوم سے معافی مانگیں- سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے ہر ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنی ہے تو وفاقی حکومت کو استعفیٰ دے کر اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے اور عوام کی جان چھوڑدینی چاہیے –

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں