ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوہدری برادران کی جانب سے مولانا کے دھرنے کی پشت پناہی کا انکشاف

گجرات کے چودھریوں نے یہ دھرنا اسپونسر کیا اور اس کی فنڈنگ بھی کی،تاہم ایک اور طاقتور رہنما نے اس کی تردید کی، اندرونی ذرائع
بااثررہنما نے پروز الہیٰ کو کہاکہ فضل الرحمن کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو نہ کریں، مولانا کو میڈیا کی غیر ضروری توجہ مل رہی ہے،رپورٹ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دیے گئے دھرنے کی چوہدری برادران کی جانب سے پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے دئیے گئے دھرنے میں ایک موقع پر انکشاف کیا کہ گجرات کے چوہدریوں نے یہ دھرنا اسپونسر کیا تھا اور اس کی فنڈنگ بھی کی۔تاہم ایک اور طاقتور رہنما نے اس کی تردید کی اور کہا یہ معلومات غلط ہیں جو کچھ ملاقات میں ہوا وہ پرویزالہی نے بھی بتایا اور اس پر پریشانی کا اظہار کیا۔ایک موقع پر اثر و رسوخ رکھنے والے رہنما نے ملاقات میں پروز الہیٰ پر زور دیا کہ فضل الرحمن کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو نہ کریں کیونکہ فضل الرحمن کو میڈیا کی غیر ضروری توجہ مل رہی ہے۔تاہم انہیں بتایا کہ کسی بھی حالت میں دھرنے کو بہت زیادہ کوریج ملے گی کیونکہ یہ واقعی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی جانب سے رپورٹنگ کے قابل ہے،ان سب باتوں کے بعد ان کی واپسی پراسپیکر نے اپنے ساتھیوں کو ملاقات میں ہونے والی باتوں کے بارے میں بتایا۔ان کے پارٹی لیڈروں کی جانب سے بتایا گیا کہ فضل الرحمن کو کوریج کا معاملہ نہیں بلکہ اثررسوخ رکھنے والے رہنما پرویز الہیٰ کی عوامی شہرت حاصل کرنے کا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں