ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ختم

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ختم، سیکرٹری بلدیات پنجاب نے نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انہتائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ بلدیات نے نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے قواعد و ضوابط تیار کرلیے۔ محکمہ بلدیات نے حد بندیوں کے بعد نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنجاب کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں پھینک دی۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نے نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے کلاز 7 کے تحت حلقہ بندیوں کی تشکیل کی جائے گی۔ ضلعی حلقہ بندی اتھارٹی میں الیکشن کمیشن کے افسران، سول سرونٹس اور جوڈیشری سے ممبرز ہوں گے، تاہم جوڈیشل آفیسر کا انتخاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن ہی نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی تکمیل کا دورانیہ طے کرے گا۔ فارم ون پر نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کا محل وقوع، آبادی اور تمام ڈیٹا مرتب کر کے تینوں ممبرز دستخط کریں گے۔ فارم ون کے مطابق نیبرہوڈ کونسل کا اندراج، حلقہ انتخاب، مردم شماری کے مطابق آبادی کا تناسب اور اسٹیٹ اور سینسز بلاک کا شمار کرنا لازم ہوگا۔ فارم ٹو پر شہری یا عوامی نمائندے اعتراضات داخل کراسکیں گے۔ اعتراضات پر شکایت کنندہ کا نام شہر، علاقہ، قومی شناختی کارڈ اور اعتراضات کے دلائل جمع کرانا لازم ہوگا۔ فارم تھری پر نیبرہوڈ کونسلز کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ فارم تھری میں نیبرہوڈ کونسل کا نام، الیکٹورل ایریا اوراسٹیٹ سینسز بلاک کا اندراج کرنا ہوگا جبکہ فارم فور کو نیبرہوڈ کونسل اور ویلج پنچایت کونسلز کا حتمی نوٹیفکیشن تصور کیا جائیگا۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کے تمام قواعد و ضوابط الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن ورکنگ کرنے کا پابند ہے۔ پنجاب حکومت نے اپریل یا مئی میں بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں