ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کابینہ نے 14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی

اجلاس میں سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی بنانے، ہوٹل، موٹل، کلبز، ریسٹورنٹس پر ٹیکس کم کرنے کی بھی منظوری دی گئی
موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت موٹرسائیکل میں ٹریکر لگائے جا سکیں گے،اجلاس میںایم پی اے علی مردان شاہ کے انتقال پر دعا ئے مغفرت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے14 لاکھ ٹن گندم خریدنے ، سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی بنانے، ہوٹل، موٹل، کلبز، ریسٹورینٹس، کاسمیٹکس، پلاسٹک سرجری، فیشن ڈزائن اور بیوٹی پارلر پر ٹیکس کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ کا اجلاس کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پی پی ایم پی اے علی مردان شاہ کے انتقال پر دعا مغفرت کی گئی، بعد میں کابینہ نے گذشتہ دو اجلاسوں کے منٹس منظور کیئے، کابینہ نے گھروں میں کام کرنے والے ورکرز پر تبادل خیال کے بعد 10 رکنی کائونسل قائم کی گئی ، کائونسل ہوم بیسڈ ورکرز کی میپنگ کرے گی اور ان کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔اجلاس میں موٹر وہیکل آرڈیننس کی منظوری دی گئی جس کے تحت موٹرسائیکل میں ٹریکر لگائے جائے سکیں گے اس کا مقصد موٹرسائیکل چوری کو روکنا ہے،یہ ٹریکر نئے موٹرسائیکل میں لگانا ضروری ہوگا،پرانے موٹرسائیکل میں ٹریکر لگانا مالکان کی مرضی ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا، وزیر بلدیات ناصر شاھ نے بریفنگ دی کہ اتھارٹی قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے، کابینہ نے سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی، اتھارٹی صوبے کے تمام شہروں کا ماسٹر پلان بنانے کی مجاز ہوگی،سندھ روینیو بورڈ نے ہوٹل، موٹل، ریسٹورینٹ، کلبز، صحت مراکز، کاسمیٹک، پلاسٹک سرجری، فیشن ڈزائن،بیوٹی پارلر پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی تجویز دی ، یہ تجویز بھی کابینہ نے منظور کرلی۔ سندھ کابینہ نے محتسب کے ترمیمی بل 2020پر بھی بات کی، کابینہ نے گورنر کے اعتراضات رد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا اور اسیمبلی کو بھیجنے کی ہدایت کی، اجلاس میں 14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی بھی منظوری دی گئے ، محکمہ خوراک کی کریڈٹ حد 138 بلین ہے،گندم کی سرکاری قیمت کا تعین کرنے کے لئے وزیر خوراک، زراعت اور بلدیات پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں