ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ دی لاہور لائسیم علامہ اقبال کیمپس نے جیت لی

لاہور(جسارت نیوز)قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ دی لاہور لائسیم نے جیت لی۔ دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 2020 منعقد کی گئی،مذکورہ چمپئن شپ کی آرگنائزنگ سیکرٹری فاطمہ خان کے مطابق بوائز کے سنگل فائنل مقابلے میں دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے فیضان منیب نے حریف کھلاڑی فائق علی کو 2-1 کے شکست دی ۔بوائز کے ڈبل فائنل مقابلے میںدی لاہور لائسیم ا سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے کھلاڑیوں فائق علی اور مومن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں اسد لیئق اور فیضان منیب کو 2-1 سے شکست دی۔گرلز سنگل کے فائنل مقابلے میں دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون کیمپس کی ہانیہ ماجد نے مدمقابل کھلاڑی مسکان علی کو 2-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔جبکہ گرلز ڈبل کے فیصلہ کن مقابلے میںدی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون کی مسکان علی اور میرب نے حریف کھلاڑیوں ماہین رضا اور ہانیہ ماجد پر مشتمل جوڑی کو 2-1 سے شکست دے کرقائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے اختتام پردی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے ڈائریکٹر عقیل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے ڈائریکٹر عقیل خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ کھیل طلبا وطالبات کی جسمانی نشو ونما کے ساتھ ساتھ انہیں منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیل طلبا وطالبات کی کردار سازی کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔دی لاہور لائسیم کے ڈائریکٹر سپورٹس خاور محمود نے کہا کہ دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس ڈائریکٹر عقیل خان اور پرنسپل راحیلہ قیصرکی قیادت میں نوجوان نسل کو جدید دور کی معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں