ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، اسد عمر

مہنگائی کا جتنا احساس آپ کو ہے اس سے زیادہ وزیراعطم کو ہے‘وفاقی وزیر
تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں‘تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، مہنگائی کا جتنا احساس آپ کو ہے اس سے زیادہ وزیراعطم کو ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں، عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے، اسی طرح وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں گلیاں پکی نہیں، صاف پانی اور صفائی کا انتظام نہیں ہے، یہ پہلا بجٹ تھا جو تحریک انصاف نے بنایا تھا، پہلا ٹینڈر کھلنے کے بعد ان چیزوں پر کام شروع ہوگا، یہ ٹینڈر 8 فروری کو کھل جائے گا پھر کام بھی شروع کردیا جائے گا، 40 کروڑ روپے کے مزید 2 ٹینڈر اگلے دو ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 75 کروڑ کے کام شروع ہورہے ہیں، خان پور ڈیم سے ڈھائی کروڑ گیلن پانی چوری ہورہا ہے، ڈھائی کروڑ گیلن پانی کی چوری ہفتوں میں روکی جائے گی، اس پانی پر راولپنڈی اور اسلام ا?باد کے شہریوں کا حق ہے، غازی بروتھا پراجیکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں، غریب خاندانوں کو صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ سہولت دی گئی ہے، این اے 54 میں تین سے چار بنیادی صحت مرکز قائم کرنے جارہے ہیں، دیہی علاقے میں بڑا سرکاری اسپتال بنانے کی بھی منظور مل گئی ہے، 200 بیڈ کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں