حکومتی سبسڈی پیکیج دن دہاڑے ڈکیتی ہے‘مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے
چینی کی برآمد، قیمتوں میں اضافہ، قلت کرکے ایک ہی مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا‘ ترجمان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے 15سے 18 ارب کا پیکیج قوم پر ظلم اور دن دہاڑے ڈکیتی ہے ، سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ،چینی کی برآمد، پھر قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور پھر چینی کی درآمد، پھر برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے ملک میں چینی اور گندم برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دیکر برآمد کیں اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا،حکومت نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کیلئے لگایا ، اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی ؟ اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی حکومت نے منظوری کیوں دی؟ چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا؟ درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے ،عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں