ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 6 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گرنے سے گاڑی میں سوار چھ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کے شہر ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ، وہاڑی اور گجرات سے ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کار میں ایک پل پر سفر کر رہے تھے کہ ڈرائیور سے کار بےقابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔

ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہے ہیں جن کی عموماً وجہ تیز رفتاری ہوتی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بس دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں 35 غیر ملکی زائرین شہید ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں