لوگ سڑکوں پہ نکل آئےتوکوئی جگہ نہیں رہے گی، شاہد خاقان

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ا مشیر خزانہ نے خوش کن اعدادو شمار بیان کئے ، چینی اور آٹے کی قیمت کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آٹا چالیس سے 70، چینی 53 سے 90 روپے تک ہو چکی ہے، عوام کو بتائیں کہ آٹا چینی کی قیمتیں کم ہوں گی، مافیا کا نام بتائیں، اگر ملک کو چلانا ہے تو حقائق کو دیکھیں، صوبوں کو بھی دیکھیں بجلی گیس کا معاملہ صوبوں کے حوالے کردیں۔

تفصٰلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ میں اپنے حلقے والوں کو کہوں گا موڈیز کی رپورٹ پڑھ لیا کریں، پرائمری سرپلس کھا لیا کریں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ حکومت مدت پوری کرگئی تو پاکستان کاقرضہ دگنا ہوجائےگا، مشیرخزانہ کی حب الوطنی پر شک نہیں، 342 بھی اتنے ہی حب الوطن ہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وزیر خارجہ اکنامک ڈپلومسی پر بات کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی تقرریں نکال کر دیکھیں یہ سب ایکسپرٹ ہیں، یہاں ہر وزیر ایکسپرٹ ہے اور اپنے نہیں دوسرے کے کام کا ایکسپرٹ ہے ، شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ کیا کریں ان ٹیلنٹڈ لوگوں سے ملک نہیں چل رہا ، وزیر انسانی حقوق وزارت خارجہ چلانا چاہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں