مشرف نے آئی ایم ایف سے نکالا، پی پی نے دوبارہ پھنسایا‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری بات کرنے سے پہلے اپنے پاپا اور پھوپھی کے تعینات کردہ اساتذہ سے مشورہ کر لیا کریں۔ بلاول زرداری کے بیانات پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پرویز مشرف نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلایا، پیپلز پارٹی نے دوبارہ پھنسا دیا۔ 2008 اور 2013 میں بلاو ل بھٹو کے پاپا کی انتھک محنت سے پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنس گیا۔ آپکی کھربوں ڈالرز کی لازوال اور بے تحاشہ کرپشن نے ہماری حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور کیا۔ بلاول کے پاپا کے ہاتھوں سے لگائی ہوئی گرہ عمران خان کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔ اس صورتحال کا سارا کریڈٹ بلاول کے ابو کو جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہہ کر مخاطب کرنا قابلِ مذمت ہے ،بلاو ل بھٹو کی نظر میں شاید بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جو اومنی گروپ بنا کر کھربوں ڈالر کی لوٹ مار کرے۔ جو اقتدار میں رہتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنا کر اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے خاندان کو نوازے۔ اس معیار پر تو صرف آصف اور بلاول زرداری ہی پورے اتر سکتے ہیں، عمران خان نہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور افسران کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کو پکڑا۔ غریبوں کے نام پر ہزار دو ہزار تک کی کرپشن بھی واقعتاً پیپلز پارٹی، آصف اور بلاول زرداری ہی کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں