ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم 112 کمپنیوں کی فہرست جاری

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں میں 112 کاروباری کمپنیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اس سلسلے میں جو فہرست جاری کی ہے، اس میں 112 ایسی کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینی علاقے غرب اردن کے ان حصوں میں منافع کما رہی ہیں، جہاں اسرائیل نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس میں سے بیشتر کمپنیوں کے دفاتر اسرائیل میں ہیں، جس میں بینک، ٹیلی فون اور تعمیراتی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ادارے کی فہرست میں سیاحت کے لیے معروف ویب سائٹس ائر بی این بی، بکنگ ڈاٹ کام، ایکس پیڈیا وٹرپ ایڈوائزر، بنیادی ڈھانچے کے لیے معروف فرانسیسی کمپنی السٹوم، امریکا کی مواصلاتی کمپنی موٹرولا اور غذائی اشیا کی معروف کمپنی جنرل ملز جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی مانا جاتا ہے۔ 2016ء میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ہیومن رائٹس کونسل نے ان کمپنیوں کی معلومات جمع کرنے کا کہا تھا، جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیاں آباد کرنے کی اعانت کر رہی ہیں یا پھر ان علاقوں میں ایسا کرنے میں وہ اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ ایچ آر سی کے مطابق اس میں ان کمپنیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن کی سرگرمیوں سے انسانی حقوق کے پامال ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔ یہ کمپنیاں بینکنگ کے ساتھ بستیوں کی تعمیر میں سہولت، منہدم کرنے کا سامان اور سیکورٹی فراہم کرنے جیسے جرائم کررہی ہیں۔
مغربی کنارا: قابض فوج نے رام اللہ کے نواحی گاؤں عابود کا واحد راستہ بند کررکھا ہے‘ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کھدائیوں سے مکان کا فرش دھنس گیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں