ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل کا ا�تتاحی میچ کراچی میں �ونااعزاز �ے،ممتازشا�

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل 5 کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی اس ایل کے لئے سیکورٹی، ٹریفک پلان، شہر کی خوبصورتی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری داخلہ سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، پی سی بی عہدیداران، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، رینجر،م، کے ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، کے الیکٹرک اور نیشنل اسٹیڈیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کے پی ایس ایل 5 کا افتتاحی میچ کراچی میں ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہونے کہا کے صوبائی حکومت کا پی سی بی کے ساتھ تعاون رہتا ہے اور سندھ حکومت نے پی ایس ایل 4 میں بھی شاندار انتظامات کیے تھے جس پر متعلقہ افسران کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد بھی دی گئی تھی۔ انہونے مزید کہا کے پی ایس ایل 5 کے لئے اس دفع بھی شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی ، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی کی سربراہی میں شہر کو خوبصورت بنایا جائے، واٹر بورڈ کے الیکٹرک اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے صوبائی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت نے پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں