ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر پھر راکٹ حملہ

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں امریکی فوج کے زیر کنٹرول اڈا ایک بار پھر راکٹ حملے کا نشانہ بن گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں صوبہ کرکوک میں واقع فوجی اڈے پر کیے گئے راکٹ حملے کی عراق اور امریکی فورسز کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔ حملوں میں ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عراق فورسز نے بتایا کہ راکٹ حملے مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 9 بجے کیے گئے، جس کے فوری بعد امریکی فضائیہ کے طیاروں نے علاقے میں پروازیں شروع کردیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کے ون‘ فوجی اڈے پر جہاں راکٹ گرا ہے، وہاں عراق کی فیڈرل پولیس کے بریگیڈ 6 کا ہیڈ کوارٹر بھی موجود ہے جب کہ اسپیشل فورسز کے بریگیڈ 16 اور کرکوک میں انسداد دہشت گردی فورس کا بھی ہیڈ کوارٹر موجود ہے۔ اڈے پر راکٹ حملے کے وقت موسم خراب ہونے کے باوجود امریکی فوج کے جنگی طیاروں کو نچلی پروازوں کے ساتھ اڑان بھرتے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 27 دسمبر کو علاقے میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ امریکا نے امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں