تحریک انصاف حکومت کے ساتھ معاملات طے ہو گئے خالد مقبول

موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف سے وزارت کا مطالبہ بے کار ہے،وفاقی وزیر
کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ ہم سے سوال کرے گی، انٹرویو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے، آنے والے ہفتے میں تمام مطالبات کا حل نکل آئیگا۔خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف سے وزارت کا مطالبہ بیکار ہے، کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ سوال کرے گی۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے اپنے ہیں، ہمیں جن وزارتوں کی ضرورت تھی، ان میں وزارت قانون شامل نہیں تھی،حکومت کو ایک قابل وکیل کی ضرورت تھی جو خوش قسمتی سے ایم کیو ایم کے پاس تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں