ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا تنظیم کا وزیراعظم کو خط، خدمات بند کرنے کا انتباہ

نیویارک (صباح نیوز) فیس بک، ٹویٹر اور گوگل سمیت سوشل میڈیا انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم ’’ایشیا انٹرنیٹ کولیشن‘‘ نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط میں نئے پاکستان کے سوشل میڈیا قواعد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قواعد کی روشنی میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے مشکل ہوگا کہ وہ اپنی خدمات پاکستانی صارفین اور کاروبار کو مہیا کر سکیں۔ واضح کردیا گیا ہے کہ نئے قواعد پاکستان کے اپنے قوانین پیکا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ ان دونوں قوانین میں
اس طرح کے اختیارات نہیں دیے گئے بلکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین نے لکھا ہے کہ دنیا کے کسی اور ملک نے اس طرح کے وسیع البنیاد قواعد نہیں بنائے اس لیے خدشہ ہے کہ ان سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا نہ ہو جائے اور پاکستانی صارفین اور کاروبار خوامخواہ انٹرنیٹ کی معیشت کے فوائد سے محروم نہ رہ جائیں۔ جس طرح کے قواعد بنائے گئے ہیں اس سے اے آئی سی کی رکن کمپنیوں کے لیے انتہائی مشکل ہو جائے گا کہ وہ اپنی خدمات پاکستانی صارفین یا کاروباروں اداروں کو فراہم کر سکیں۔ اے آئی سی ایک صنعتی تنظیم ہے جو فیس بک، ٹوئٹر، گوگل، ایمازون، یاہو اور دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور ایشیا بھر میں حکومتوں کے ساتھ ان کمپنیوں کے معاملات پر بات چیت کرتی ہے۔ پاکستانی کی طرف سے گزشتہ ماہ منظور کیے گئے سوشل میڈیا قواعد پر اپنی تفصیلی رائے میں اے آئی سی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع موجود ہیں مگر اس طرح کے قواعد کے بغیر مشاورت اچانک آنے سے حکومت کے ان دعوں کی نفی ہوئی ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے دستیاب ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ان قواعد کو ختم نہ کیا گیا تو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں