ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

 کراچی: احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔

انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا، اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔

مزید پڑھئے : احد رضامیر اور سجل علی نے منگنی کرلی

واضح رہے کہ احد اورسجل کی جوڑی نے ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبولیت حاصل کی جب کہ گزشتہ سال عید پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں