حیدرآباد‘چینی کے گوداموں پر چھاپہ‘3 ہزار سے زائد بوریاں بر آمد ٗ2 ملزمان گرفتار

جھنڈن شاہ درگاہ دو گوداموںپر چھاپہ،3 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں بر آمد، گودام سربمہر، ملزمان پولیس کے حوالے
قانون سے بالا ترکوئی نہیں جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون حیدرآباد لیاقت علی کلہوڑو کی نگرانی میں مارکیٹ تھانے کی حدود نزد جھنڈن شاہ درگاہ دو گوداموںپر چھاپہ مار کر3 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں بر آمد کرکے گوداموں کوسربمہر اور یوسف کھتری اور عبدالوہاب میمن کو مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیاگیاذخیرہ اندوزی میں ملوث گودام مالکان کا کہنا تھا کہ یہ گودام نہیں بلکہ دکان ہیں جہاں سے روزانہ 4 سے 5 سو بوریاں فروخت کی جاتی ہیںجس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کلہوڑو نے استفسار کیا کہ اگر یہ دکان ہے تو اس پر سائن بورڈ وغیرہ کیوں نہیں جس کا مالکان کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ودیگر متعلقہ افسران نے دکانوں کو سربمہر کروا کے مزید قانونی کاروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ قانون سے بالا ترکوئی نہیں جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی انتظامیہ کا کام ریاستی قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس موقع پر مختیار کار سٹی فہیم منگی اور دیگرمتعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں