ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے سرکاری ملازمین کا میڈیکل الائونس 10لاکھ کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو میڈیکل کی مد میں ملنے والی رقم 3لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی اسپتال میں ان ڈور یا آئوٹ ڈور علاج پر صوبائی حکومت سے 10لاکھ روپے تک کی وصولی کر سکے گا۔ یہ سہولت گریڈ 22تک کے ملازمین کے علاوہ پیشنرز کیلئے بھی ہے۔ ملازم اپنے محکمے کے سیکریٹری کے توسط سے بل کلیم کر سکتے ہیں۔ 10لاکھ سے زائد رقم کی صورت میں چیف سیکریٹری کی اجازت لازم قرار دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں