ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ لاجسٹک لائنز اور آپریشن واریئرز کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاجسٹک لائنز اور آپریشن واریرز کی کامیابیا حاصل کر لیں، خرم حمید اور رازق کیانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاجسٹک لائنز اور آپریشن واریرز نے کامیابیاں حاصل کرلیں، خرم حمید اور رازق کیانی مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔ پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔لاجسٹک لائنز نے سننی خیز مقابلے کے بعد کمپلائنس ڈیفنڈر کو پانچ رنز سے مات دیدی ۔جبکہ دوسرے میچ میں آپریشن واریرز نے ایس بی اے گروپ کو 64 رنز سے ہارادیا۔ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے لاجسٹک لائنز کے رازق کیانی اور واریرز کے خرم حمیدکو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر انور فاروقی ، علی زیب ،عظمت اللہ خان اور دیگر موجود ہیں۔ پہلے میچ میں لاجسٹک لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز کا اسکور کیا رازق کیانی نے 61 اور احمد علی نے 24 رنز بنائے جبکہ اکرم علی قریشی نے 26 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی ۔جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 148 رنز بناسکی ۔عادل انجم نے 54 اور فیضان اکرم نے 46 رنز بنائے ۔جبکہ شجاالدین نے 28 رنزدیکر تین احمد علی نے20 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی ۔دوسر ے میچ میں آپریشن واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیا ۔خرم حمید نے 57 محمدزید نے 34 اور محمد احسن خان نے 30 رنز بنائے ۔ جبکہ عدیل ناصر نے میرنے 27 رنز دیکر تین اور مرزا سعاد بیگ نے 38 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ایس بی اے گروپ 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ شبرعالم نے 40 عادل خان نے 26 رنز بنائے جبکہ خرم حمید نے 18 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔ اسکورر کے فرائض سید تیمور عالم جبکہ امپائرنگ کے فرائض شمیم انصاری اور عزیزالرحمن نے سرانجام دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں