ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص اسٹورز کھلے رکھنے سے لاک ڈاون کا مقصد فوت ہوگیا،حافظ طاہر مجید

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی سرپرست امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ مخصوص ایام مقرر کرکے تمام بازاروں کومرحلہ وار کھولا جائے،حکومت کومستحقین کانہیں معلوم توپرچون والوں سے پوچھ لے۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادکی جانب سے مسلسل توجہ دلانے پر انہوں نے کہاکہ آدھاشہر کھلاہوا ہے مخصوص شاپنگ مالزاوردکانیں کھلی ہیں جہاں احتیاطی تدابیر اختیار بالائے طاق رکھی ہوئی ہیںجس سے لاک ڈاﺅن کاکوئی فائدہ نظر نہیں آتابہتر ہے کہ جن شہروں میں کوروناوائرس نہیں ہے وہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کھولے جاسکتے ہیں جب کہ متاثرہ شہروں میں
غلہ منڈی ،سبزی وپھل منڈی ،ڈیری ،کریانہ ،میڈیکل اسٹور،پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔ دن اور رات میں مختلف اوقات مقرر کرکے دیگر بازار کھولے جاسکتے ہیں اور دکانداروں کو مشروط اجازت دی جاسکتی ہے لیکن احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمدضرورکرایاجائے ،اس کام کے لیے یونینز سے مددلی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کومستحقین کاپتامعلوم نہیں ہے تووہ گلی گلی میں قائم کریانہ کی دکانوں سے مستحقین کامعلوم کرسکتی ہے لیکن حکومت وائرس ے نمٹنے میں سنجیدہ نہیں ہے ورنہ جس طرح ہر شخص کونچوڑ کرٹیکس لیاجاسکتاہے اسی طرح ریلیف پہنچایاجاسکتاہے۔
حافظ طاہر مجید

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں