فیس بک نے بھارت کے بڑے بزنس گروپ ریلائنس جیو کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر)فیس بک نے بدھ کی صبح ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک نے کہا کہ وہ جیو میں $ 5.7 بلین یعنی43574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جیو پلیٹ فارم پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک 9.99 فیصد حصوں کے لئے جیو پلیٹ فارم پر 43574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس بڑے معاملے کے بعد فیس بک اب جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔القمرآن لائن کے مطابق فیس بک کی اس سرمایہ کاری کے بعد جیو کی انٹرپرائز ویلیو بڑھ کر 4.62 لاکھ کروڑ ہوگئی ہے۔فیس بک نے کہا، ‘یہ سرمایہ کاری بھارت سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے بھارت میں جو بڑی تبدیلی لائی ہے۔ ہم بھی اس سے پرجوش ہیں۔ چار سال سے بھی کم عرصے میں ریلائنس جیو 388 ملین سے زیادہ افراد تقریبا 38.8 کروڑ کو آن لائن پلیٹ فارم پر لایا ہے۔ لہذا ہم جیو کے ذریعہ بھارت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے پرعزم ہیں۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی محفوظ ہیں اوراچھی طرح سے ہیں۔ میں آج آپ کے ساتھ کچھ پر جوش خبر شیئر کرنے کیلئے آیا ہوں۔ ہم سبھی اور ریلائنس جیو فیس بک کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ ہمارے طویل وقت کے ساتھی ہیں۔
ہندستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو میں شیئرز خریدنے کے بعد فیس کے سی ای او نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں بہت کچھ چل رہا ہے لیکن میں ہندستان میں اپنے کام پر ایک اپڈیٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ فیس بک (Jio Platforms) کے ساتھ مل کر کام کررہاہے۔ ہم ایک مالی سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ ہم کچھ بڑے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ جس سے پورے ہندوستان میں لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں