ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ مشکل نہیں لگے گی، نسیم شاہ

عمدہ کارکردگی کے باعث سینٹرل کنٹریکٹ میں  پہلی بار شامل ہونے والے ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرچکا ہوں،اب ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی مشکل نہیں لگے گی۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر کرکٹرزنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کرکٹر ہے ، کارکردگی میں تسلسل کنٹریکٹ میں ترقی کی وجہ ہے۔

پیسر حارث رؤف نے کہا کہ  ٹیپ بال سے پروفیشنل کرکٹر بن گیا، دنیا کو ابھی اپنی مزید صلاحیتیں دکھانی ہیں جب کہ نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرچکا ہوں،اب ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی مشکل نہیں لگے گی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹر سے اتنی جلدی پاکستان ٹیم میں آنا ایک خواب لگتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21 کے لیے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نسیم شاہ کو کم عمر ترین باؤلر کی حیثیت سے میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اور ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے یہ اعزازات سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچوں کے دوران حاصل کیے۔

افتخار احمد نے گذشتہ سیزن میں پاکستان کی جانب سے 2 ٹیسٹ  اور 2 ون ڈے اور7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی۔ اس دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ دیگر تمام بلے بازوں سے بہتررہی۔

اسی طرح نسیم شاہ کے  باؤلنگ پارٹنر شاہین شاہ آفریدی  کا شماران4 کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نئے  کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے  فاسٹ باؤلر نے گذشتہ سیزن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی  جانب سے  سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی  تھیں۔

گذشتہ سیزن میں 18 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے والےشاہین شاہ آفریدی کو اےکیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔عابد علی(تین ٹیسٹ میچوں میں 174 رنز اور ایک ون ڈے میچ میں 74رنز )، محمد رضوان (گذشتہ پا نچ ٹیسٹ میچوں میں 212 رنز اور وکٹوں کے پیچھے16شکار، گذشتہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 50 رنز اوروکٹوں کے  پیچھے 2 شکار  )اور شان مسعود (گذشتہ پانچ ٹیسٹ  میچوں میں  396 رنز)کو بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں