پریمیئرلیگ، کھلاڑیوں سمیت 6 افراد کورونا کا شکار

پریمیئر لیگ میں شامل کھلاڑیوں سمیت عملے کے 6 ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمیئر لیگ نے مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے فٹبالرز اور ان عملے کے 6 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔

پریمیئر لیگ نے کورونا سے متاثرہ افراد کے کلبز اور ان کی شناخت ظاہر نہیں کی، ان افراد کو 7 روز کے لیے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

پریمیئر لیگ میں شامل 19 کلبز کے مجموعی طور پر 748 کھلاڑیوں اور آفیشیلز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 کے نتائج مثبت آئے ہیں جب کہ کچھ ٹیسٹوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

پریمیئر لیگ کورونا وائرس کے باعث 13 مارچ سے التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے 92 میچز ملتوی کی گئے ہیں اور 12 جون سے مقابلے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس متعلق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں اور قواعد کے مطابق کھلاڑی فاصلے کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں