ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالراور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 1750 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 133 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ پاکستان میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 8000 روپے کم رہی ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1040روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 58پیسے کی کمی سے 891روپے 63 پیسے کی سطح پر آگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں