لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد طیارے سے متعدد پرندے ٹکرائے، ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئرخراب ہونے پرپائلٹ طیارےکو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے،اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے،اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا،اس موقع پر پائلٹ نے ‘مے ڈے’ کی کال بھی دے دی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں