متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے لیزر ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کر دی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں جدید ٹیسٹنگ الات بنانے والی لیب کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹنگ کے لیے لیزر ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 6ہزار خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے جس میں سے 85 سے 90 فیصد کے نتائج بالکل درست آئے جب کہ صرف 4 فیصد ٹیسٹوں کا نتیجہ غلط ثابت ہوا۔
ماہرین کے مطابق لیزر ٹیکنالوجی سے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل انتہائی تیز رفتاری سے کیا جاسکتا ہے اور فوری طور پر ٹیسٹ کے نتائج ملنے سے وبا سے دیگر افراد کو متاثر ہونے سے بروقت روکا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر اس کی تیاری شروع کر دی جائے تو لیز ٹیکنالوجی سے فی کورونا ٹیسٹ کی لاگت صرف 100 درہم آئے گی۔