ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفان کے باعث کولکتہ میں حکومت کے خلاف شدید مظاہرے

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان امفان کے بعد حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں انتہائی سست رہیں اور شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امفان کے نتیجے میں بنگلادیش اور بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو چکی ہے۔ حکومتی اہل کار اور دیگر تنظیموں کے امدادی کارکن طوفان کی تباہ کاری کے بعد صورت حال قابو میں لانے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے عائد حکومتی پابندیوں کے باعث انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں