ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کی وائرس سے صحت یاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں پسوَ امیونائیزیشن کے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پلازما کی اشد ضرورت ہے۔ پسوَ امیونائیزیشن کے لیے پلازما کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے لیا جاتا ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہوجانے والے افراد اس خیر کے کام میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکا کہنا تھا کہ پسوَ امیونائیزیشن سے مریضوں کو وینٹیلیٹر پر جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔کورونا سے صحتیاب افراد سے جتنا ہو سکے پلازما عطیہ کریں۔ یہ ایک قومی خدمت ہے، جس سے ملک کے دیگر صوبوں کے مریضوں کو بھی اعلاج میں مدد مل سکے گی۔ سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، یہ عمل بلڈ ٹرنسفیوڑن اتھارٹی کی نگرانی میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ پلازما عطیہ کے لیے NIBD کراچی، لمس جامشورو، RBC سکھر اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ رابطہ کریں۔ پلازما عطیہ کے لیے +92 333 2976390 اس نمبر پر رابطہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں