ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف ملنگ بن کر ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں‘ فیاض چوہان

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سارا پاکستان کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے کے نعرے پر عمل پیرا ہے لیکن شہباز شریف دبنگ بننے کے بجائے ملنگ بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں۔ شہباز شریف کمرے سے باہر نکلیں تو انہیں حقائق کا پتا چلے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی حکومت پر تنقیدی بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پوری حکمتِ عملی سے کورونا بچاو اقدامات کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب فروری سے کورونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہا ہے۔ آج پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 5 ہزارتک پہنچ چکی
ہے۔انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نو لیبارٹریز کو بی ایس ایل تھری لیول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں