ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر ہوابازی وسربراہ پی آئی اے پرمقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر

کراچی (نمائندہ جسارت)ماڈل کالونی تھانے میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر وفاقی وزیر ہوابازی اور پی آئی اے سربراہ سمیت دیگر ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ قادرخان مندوخیل اور رضوان خانزادہ کی جانب سے دی گئی درخواست میںکہا گیا کہ ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر وفاقی وزیر غلام سرورخان اور چیئرمین PIA ائرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک، گرائونڈ انجینئر علامہ اقبال ائر پورٹ لاہور و دیگر کو معطل کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایک وڈیو اور اطلاعات کے مطابق جہاز کا انجن جب خراب تھا تو گرائونڈ انجینئر اور ماتحت نے اڑان کی اجازت کیسے دی، لہٰذا شفاف انکوائری کے بعد ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، کیونکہ مسافروں کو موت کے منہ میں دھکیلنے پر ملزمان ناقابل معافی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں