ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان نے کرفیو لگانے کا مشورہ دیدیا

کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑونے بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کرفیو نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے شاپنگ سینٹرز،تجارتی مراکز کھلنے رش بڑھ گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اگر یہی صورتحال رہی تو ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی اور کورونا کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباتشویش ناک ہے عید الفطر کے موقع پر عوام کی اکثریت نے سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے منفی نتائج آئندہ ایک دو روز میں برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا حکومت کی جانب سے مروجہ ایس او پیز کو عوامی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے اس وقت پھیلاو کا تناسب لگ بھگ 3

 

0 سے 35 فیصد تک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں