ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ کی تیاریاں، پی سی بی متحرک

کراچی( موسٰی غنی): کورونا وائرس کے دوران دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) متحرک ہوگیا۔

پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں  کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے وائرس فری پلان  آف ایکشن پر کام شروع کردیا ہے جس میں  دورہ انگلینڈ کیلئے حامی بھرنے والے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

نیشنل  کرکٹ اکیڈمی کو کھلاڑیوں کیلئے  کورونا سے پاک بنانے کیلئے  کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، اس مقصد کے لیے ڈاکٹر سہیل کی سربراہی میں کمیٹی نے سرجوڑ لیے جس میں ذاکر خان  اور مصباح الحق ان کی معاونت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بلانے کا فیصلہ بھی جون کے  وسط میں ہوگا تاہم تمام سرگرمیاں حکومتی اجازت سےمشروط ہوں گی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی  ہیں، پی سی بی  ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ سمیت قومی ٹیم کی کسی بھی سیریز کے ملتوی یا منسوخ ہونے پرمتبادل آپشنز کو زیرغور رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں