ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں اضافے کے باعث ماہی گیروں کو 4 جون تک سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جو آج شام جنوبی گجرات، مہاراشٹر اکے ساحل کو پار کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون کے مرکز میں ہوا کی رفتار 90 سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے اور اس سے پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافے کی وجہ سے ماہی گیر 4 جون تک سمندر میں نہ جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں