قومی سلامتی  بھارت سے مقابلہ کے لیے متفقہ لائحہ عمل بنائے، لیاقت بلوچ

لاہور:  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہےکہ  قومی سلامتی  بھارت سے لاحق خطرات کے مقابلہ کے لیے پوری قومی قیادت کو متحد کرے اور متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اور حکومت بھارتی عزائم کے مقابلہ کے لیے ملک کے اندر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کریں،قومی سلامتی کو بھارت سے لاحق خطرات کے مقابلہ کے لیے پوری قومی قیادت کو متحد کرے اور متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مودی فاشزم کے مقابلہ کے لیے عمران خان کو اپنی ضد اور میں ناں مانوں کی روش کوختم کرنا ہوگا ، حکومتی اسمارٹ لاک ڈاﺅن حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے، وفاق اور صوبے اور ریاستی ادارے مل کر ایک قومی ایکشن پلان بنائیں اور انسانی جانوں کا تحفظ کیا جائے۔

  لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت ہی بگڑ چکے ہیں ۔بھارتی فاشزم بڑی تباہی اور المیے رونما کررہا ہے ۔اقوام متحدہ کا ادارہ سلامتی کونسل فوری نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر ،ظلم اور ناجائز قبضہ سے نجات دلائے۔

لیاقت بلوچ نے مزید  کہا کہ ٹڈی دل حملے،بارشیں،ژالہ باری سے فوڈ سیکورٹی کو بڑے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔وفاق اور پنجاب حکومت ٹڈی دل انسدادی پروگرام میں بری طرح ناکام ہیں۔فوج کو ہی اس محاذ پر بھی کردار ادا کرنا پڑرہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں