اسپیکر کے مسلسل غلط نام پکارنے پر ایوان میں قہقہہ

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مسلسل غلط نام پکارنے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سال 21-2020 بجٹ منظوری کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر مسلم لیگ ن کی رہنما شیزا فاطمہ خواجہ کا نام بھول گئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے شوزا فاطمہ خواجہ کہہ کرمخاطب کیا تو شیزا فاطمہ نے کہا کہ میرا درست نام شیزا فاطمہ خواجہ ہے لیکن اسپیکر نے دوسری اور تیسری مرتبہ بھی غلط نام پکارا۔

اسمبلی میں موجود لیگی رہنما شائستہ پرویز نے اسپیکر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بےچارا بہت ہی کنفیوز ہو گیا ہے، شائستہ پرویز ملک کی آواز ایوان میں گونج گئی۔

دوسری جانب رکن مسلم لیگ ن شیزا فاطمہ خواجہ کی کٹوتی کی تحریک مسترد کردی گئی۔

یاد رہے کہ شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ پام آئل کو سستا کریں کیونکہ عام آدمی متاثر ہوگا، پام آئل پرٹیکس پانچ فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کردیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں