ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش ،مسافر کشتیاں ٹکراگئیں،30 افراد جاں بحق،کئی لاپتہ

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیشی درالحکومت ڈھاکا کے بری گنگا دریا میں مسافر کشتیاں ٹکرانے کے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ضلع منشی گنج کے گاؤں سے مسافروں کو لانے والی کشتی مارننگ برڈکو پیچھے سے آنے والی ایک دوسری کشتی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 50 مسافر ڈوب گئے۔ مقامی محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اب تک دریا سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 20 مرد، 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بنگلادیش کے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ غلام صادق کے مطابق سنگل ڈیک کشتی میں گنجایش سے زیادہ مسافر سوار نہیں تھے بلکہ یہ واقعہ لاپروائی کے سبب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار کشتی کو رواں برس ستمبر تک مسافروں کو لانے کی اجازت حاصل تھی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجایش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ صبح 10 بجے پیش آنے والے حادثے کے بعد کئی افراد ازخود اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے لاشیں نکالنے اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام شروع کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں