پنجاب میں لاک ڈائون میں 15 جولائی تک توسیع

 

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب میں لاک ڈائون کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہالز بدستور بند رہیں گے۔ سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔ میڈیکل ا سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس24گھنٹے کھلی
رکھنے کی اجازت ہوگی۔کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ24گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔ گروسری اور کریانہ ا سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں