دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 88 ہو گئی ہیں۔

دنیا بھرمیں پھیلنے والا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ  85 ہزار 656 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 61 لاکھ 40 ہزار 827 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا  میں 28 لاکھ 37 ہزار 189 افراد کورونا سے متاثر،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 31  ہزار485 ہوگئیں۔

امریکا کے بعد برازیل دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 15 لاکھ 1 ہزار 353 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد اموات 61 ہزار 990 ہوگئیں۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 61 ہزار 165 افراد متاثر اور اموات کی تعداد 9,683 ہوگئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 995 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 757 ہوگئیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 183 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد28 ہزار368 ہوگئیں۔

انڈیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 225 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 168 ہوگئیں۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40  ہزار 961 جبکہ اموات کی تعداد 34 ہزار 818 ہوگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں