ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کےمختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،ڈیفنس، ابراہیم حیدری، کورنگی، قیوم آباد، اختر کالونی، محمودآباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور نارتھ کراچی میں کہیں تیز اور کہیں بوندا باندی ہوئی ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ناگن چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

کارساز روڈ روڈ پر بجلی کے تار سےکرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا، ماڈل کالونی  اور کریم آباد میں  کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور ایک مزدورجاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کارساز کراچی پر موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کردیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں