بجلی کے بعد گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور اب گیس کا بحران بھی سر اٹھانے لگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن کو دو دن کے لئے بند کردیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس اسٹیشنز کو جمعے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ سسٹم میں گیس کی کمی اور کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو سپلائی بند کی گئی، کے الیکٹرک کو بحران میں بھی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی جمعہ سے اتوار تک گیس سپلائی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں لوڈ شیڈںگ کم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صنعتوں کے بجلی گھروں کو تین اور سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں