ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔ 7 ممالک میں کام کرنیوالے 95 فیصد پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کلیئر قرار

راولپنڈی(آن لائن)ایوی ایشن ڈویژن نے مختلف ممالک کی ائرلائنز میں کام کرنیوالے 95 فیصد پائلٹس کے لائسنز کلیئر کردیے جبکہ بقیہ کی تصدیق کا عمل آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشکوک لائسنز کے معاملے نے اس وقت دنیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جب وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ ملک میں 860 فعال پائلٹس ہیں جس میں 160 پائلٹوں نے خود اپنا امتحان نہیں دیا اور تقریباً 30 فیصد پائلٹوں کے لائسنس جعلی یا نامکمل ہیں اور انہیں پروازوں کا تجربہ نہیںہے۔مشکوک لائسنز کے معاملے نے دیگر ممالک اور دیگر ائرلائنز کی توجہ بھی حاصل کی جہاں پاکستانی پائلٹس ملازمت کرتے ہیں وہ ممالک جنہوں نے پاکستانی پائلٹوں کو گراؤنڈ کیا اور محکمہ ہوا بازی سے ان کی اسناد کی تصدیق کے لیے کہا،ان میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، ویتنام، ترکی اور بحرین شامل ہیں ،ان کے علاوہ گزشتہ روز فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا نے بھی حکومت پاکستان سے اپنے یہاں کام کرنے والے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کرنے کے لیے کہا ۔متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل حسن ناصر جامی سے پاکستانی ائرکرافٹ مینٹیننس انجینئرز اور فلائٹ آپریشن افسران کی اسناد کی تصدیق کا بھی کہا۔متحدہ عرب امارات کے جی سی ایاے نے پاکستان حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مشتبہ اورجعلیمیں اگر ہے تو فرق کیا جائے تا کہ وہ فلائٹ آپریشن کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرسکیں۔اسی طرح یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عاید کردی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ویتنام نے پاکستانی پائلٹوں کو کام کرنے سے روکنے کے بعد سی اے اے سے مختلف ائرلائنز میں کام کرنے والے 11 پاکستانی پائلٹوں کی تصدیق کا کہا تھا جس میں سے 10 کی تصدیق کر کے متعلقہ حکام تک بھجوادی گئیں ہیں جبکہ بقیہ ایک کی تصدیق آئندہ منگل تک مکمل ہوجائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ملائیشیا نے ملائیشیا میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹوں کی عارضی معطلی کا اعلان اور 14 پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کے لیے فہرست سی اے اے کو بھجوائی تھی جس میں سے تمام پائلٹوں کی اسناد کی تصدیق کے بعدملائیشین حکام کو آگاہ کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی مختلف ائرلائنز میں 54 پاکستانی پائلٹس ملازمت کرتے ہیں جس میں48 کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا اور سی اے اے نے اپنے یو اے ای ہم منصب کو اس سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ترکی نے بھی 19 پائلٹوں کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا جس میں 18 کی تصدیق مکمل جبکہ ایک کی زیر التوا ہے۔اسی طرح بحرین ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے سے 3 پاکستانی پائلٹوں کی اسناد کی تصدیق کا کہا جس میں سے 2 کی تصدیق کر کے حکام کو آگاہ کیا جاچکا جبکہ ایک پر کام جاری ہے۔ہانگ کانگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی 3 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا جس میں 2 پائلٹوں کو کلیئر کردیا گیا جبکہ ایک پر کارروائی آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں