وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے دہری شہریت کے معاملے پر استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عوام بہتر صحت کی دیکھ بھال کے مستحق ہیں۔

ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دعوت پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے ایمانداری اور پوری محنت کے ساتھ کام کیا، مطمئن ہوں اس وقت قومی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں