امارات میں عید پر کورونا پابندیاں مزید سخت،10ہزار درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے شہریوں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشی میں تقریبات کے انعقاد اور مروجہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے تحت کورونا وبا میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ منا رہا ہے۔فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے راہ خدا میں جانور قربان کررہے ہیں۔

یو اے ای میں عید پر کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے تمام تر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے حکومت کے ساتھ مل کر عید کے حوالے سے سفارشات تیار کی ہیں۔ لوگوں کو گھروں پر عید کی نماز ادا کرنا کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ خیراتی تنظیموں سے جانوروں کی قربانی کروائی جائے۔

انتہائی ضرورت کے تحت رشتہ داروں اور دوست احباب سے ملاقاتیں کریں اور اس میں سماجی فاصلے کو حتی الامکان کوشش تک برقرار رکھیں۔

اسی طرح عیدی کی نقد رقم دینے کی بجائے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک طریقہ کار کو استعمال کیا جائے۔ بزرگ افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے ساتھ رابطے میں ہونے پر خصوصی احتیاط برتی جائے۔

پولیس نے بھی شہریوں کو ایک بار پر خبردار کرتے  ہوئے کہا کہ عوامی یا نجی مقام پر کسی قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر منتظیم کے خلاف 10 ہزار جب کہ شرکار پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں