سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

عید الاضحی کی نماز کے موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گی جبکہ عازمین حج قربانی کریں گے اور بال منڈھوانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔۔

سعودی حکام کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حج کے دوران کورونا کا کوئی کیس اب تک سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب لبنان،عراق،ایران،فلسطین،اردن اور شام سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں عید الاضحی کے تاریخی اجتماعات منعقد ہوئے۔

ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد عیدالاضحی کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں