ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرکٹرز نے انگلینڈ میں عیدالااضحیٰ منائی

ڈربی: دورہ انگلینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےعید الاضحیٰ منائی  اور قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ہوٹل کے لاؤنج میں ہی ادا کی ۔ عید کی نمازِ سابق کپتان سرفرازاحمد نے پڑھائی ۔

قومی کرکٹرز نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز ہوٹل میں ادا کی جس کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز ایک دوسرے کے گلےمل کر خوشی کا اظہار کیا۔

پی سی بی نے عید کے موقع پر  قومی کرکٹرز کی تصاویر شیئر کیں  جس میں تمام کھلاڑی پرمسرت دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں