شاہ محمود ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں‘ مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد(آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی
پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے دستبردار ہو کر اب قوم کو بھاشن سے بہلایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں، ناکام عمران حکومت کے ناکام وزیر خارجہ کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے مودی کشمیر ہڑپ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو قوم حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی برسی منائے گی، شاہ محمود قریشی اور ان کے وزیر اعظم کا بڑا کارنامہ مودی کے سامنے جھک جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب آپ کا بڑا کارنامہ بھارتی دہشت گرد جاسوس کل بھوشن کو این آر او دینا ہے ، کشمیر پالیسی ہویا ملکی سیاست عمران خان مشرف کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں